Tuesday, May 14, 2024

کراچی، آئی بی اے پاس ہیڈ ماسٹرز کا وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ، پولیس سے جھڑپیں

کراچی، آئی بی اے پاس ہیڈ ماسٹرز کا وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ، پولیس سے جھڑپیں
March 22, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر آئی بی اے پاس ہیڈ ماسٹرز نے آج ایک بار سی ایم ہاؤس کی جانب مارچ کیا، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں مڈ بھیڑ بھی ہوئی۔ تاہم مظاہرین سی ایم ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، اِدھر فائر فائٹرز نے اپنے الاؤنسز اور ریٹائر ایس بی سی اے ملازمین نے اپنی پنشنز عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کیے۔

کراچی میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز، فائر فائٹرز، اور ایس بی سی اے ملازمین کے اپنے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے الگ الگ مقامات پر احتجاج کیا۔

سات روز سے سندھ اسمبلی کے باہر سراپا احتجاج اساتذہ نے آج ایک بار پھر نعرے لگاتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کیا۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی اس د وران ہوئی میں دھکم پیل میں اساتذہ کو خراشیں بھی آئیں تاہم اساتذہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور دھرنہ دے دیا۔

اِدھر فائر فائٹرز نے کئی ماہ اوور ٹائم، الاؤنسز اور دیگر واجبات کی ادائیگی کیلئے فائر بریگیڈ ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا ہم اپنی جان خطرے میں ڈال کر فرائض سر انجام دیتے ہیں لیکن ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جاتا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریٹائرڈ ملازمین نے بھی آج ایس بی سی اے کے دفتر کے باہر 3 ماہ سے پینشنز کی۔ عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا رمضان المبارک شروع ہونے میں کچھ روز باقی ہیں اور پنشنز نہ ملنے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔