Friday, April 19, 2024

کراچی ، آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں لگنے والی آگ 7 گھنٹے بعد بجھائی جاسکی

کراچی ، آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں لگنے والی آگ 7 گھنٹے بعد بجھائی جاسکی
October 1, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ 7 گھنٹے بعد بجھائی جاسکی۔ فائربریگیڈ اور پاک بحریہ کے 9 فائرٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے میں 7 گھنٹے لگے ۔ عمارت میں داخلے کا راستہ نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا رہا ۔ آگ بجھانے میں تاخیر پر تاجروں کا صبر جواب دے گیا ۔ رینجرز نے احتجاج ختم کروا کر آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک بحال کروائی ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے فائر سسٹم نہ ہونا سندھ حکومت کی ناکامی قرار دیا ۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا فائربریگیڈ کیلئے جدید اسنارکل جلد ہی تیار کر لی جائے گی ۔ آتشزدگی کے باعث آفس آنے والے ملازمین کو عمارت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ آتشزدگی کے باعث 5 گاڑیاں جل گئیں ۔ عمارت سے 40 افراد کو فائر فائٹرز نے باہر نکالا۔ میئر کراچی نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت سے کئی مرتبہ وسائل مانگے، لیکن کوئی مدد نہیں کی جارہی ۔