Friday, March 29, 2024

کراچی : آئل ٹینکر اور گاڑیوں میں تصادم‘ آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی : آئل ٹینکر اور گاڑیوں میں تصادم‘ آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق
September 7, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر ٹائر پھٹنے کے بعد الٹ گیا۔ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ چار زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ رونما ہو گیا۔ سپرہائی وے غوثیہ چاڑی پر آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹ گیا۔ اسی اثنا میں پیچھے سے آنےوالی گاڑیاں ٹینکر سے ٹکرائیں تو ان میں آگ لگ گئی۔ خوفناک آگ نے دیگر گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی زد میں آ کر کار سوار دو افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا khi fire   تاہم تیز ہواوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حادثے کے بعد سپرہائی وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہو گئے جس کے بعد گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔