Monday, September 16, 2024

کراچی ، 8سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم گرفتار نہ ہو سکے

کراچی ، 8سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم گرفتار نہ ہو سکے
February 4, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے سکھن میں بچی سے زیادتی کے ملزمان تین دن بعد بھی گرفت میں نہیں آسکے ۔  پولیس نے زیرحراست دو سے تین مشتبہ افراد کی بچی سے شناخت کا فیصلہ کیا ہے ۔

کراچی میں 8 سال کی بچی سے زیادتی کے ملزم کون ہیں اور واردات کیسے ہوئی پولیس کچھ پتہ نہ لگا سکی ۔ سکھن پولیس نے حراست میں لئے گئے 5 سے زائد افراد کو رہا کردیا ۔

بچی کو پڑوسی کے گھر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس نے پڑوسی خاتون کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ۔

پولیس نے اب زیرحراست 2 سے 3 مشتبہ افراد کی متاثرہ بچی سے شناخت کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نیشنل کوچنگ سینٹر میں 7 سال کے بچے سے زیادتی اور قتل کیس میں پولیس نے اب تک پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل نہیں کی ۔ تفتیشی حکام نے مقدمے میں زیادتی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مقتول کو سگے بھائی معاذ نے قتل کیا تھا ۔ جس نے جُرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔