Wednesday, May 15, 2024

کراچی، 6 روز قبل اغواء ہونیوالی ایک سالہ بچی جنت گُل کو نامعلوم ملزمان گھر کے باہر چھوڑ کر فرار

کراچی، 6 روز قبل اغواء ہونیوالی ایک سالہ بچی جنت گُل کو نامعلوم ملزمان گھر کے باہر چھوڑ کر فرار
February 13, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے مچھر کالونی سے 6 روز پہلے اغواء ہونے والی ایک سالہ بچی جنت گُل اپنے گھر لوٹ آئی، نامعلوم ملزمان بچی کو گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ماں باپ کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ چھ روز پہلے مچھر کالونی میں اپنے گھر کے باہر سے اغواء ہونے والی ایک سالہ جنت گُل اپنے گھر لوٹ آئی۔

شربتی آنکھوں والی جنت گل کی بازیابی کیلئے پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری تھی مگر ہفتے کی شب نامعلوم ملزمان جنت کو اس کے گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اپنی بچی کی کئی روز واپسی پر والدین اور قریبی عزیز خوشی سے نہال ہیں جنت کے رشتے دار کا کہنا ہے اغواء کار ممکنہ طور پر گرفتاری کے خوف سے جنت کو خود ہی چھوڑ کر فرار ہوئے۔

جنت گل کو چھ روز پہلے برقع پوش خاتون گھر کے قریب سے اغواء کرکے فرار ہوگئی تھی جنت کے اغواء کامقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں
درج کیا گیا تھا۔