Saturday, May 11, 2024

کراچی: 4ماہ میں چکن گونیا کے 800 مریض رپورٹ، 81میں تصدیق

کراچی: 4ماہ میں چکن گونیا کے 800 مریض رپورٹ، 81میں تصدیق
March 6, 2017
کراچی (92نیوز) کراچی میں چکن گونیا پھر سے سر اٹھانے لگا۔ چار ماہ میں آٹھ سو سے زیادہ مریض مختلف اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے جن میں سے 81افرادمیں چکن گونیا کی تصدیق ہو گئی۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں مریضوں کو تیز بخار اور جوڑوں کے درد کی بڑھتی ہوئی شکایت کی بنا پر اسپتال لایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت مچھرمار اسپرے کریں۔