Wednesday, April 24, 2024

کراچی ، 300آسامیوں کے لئے ہزاروں نوجوان انٹرویو دینے پہنچ گئے

کراچی ، 300آسامیوں کے لئے ہزاروں نوجوان انٹرویو دینے پہنچ گئے
January 13, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے روتھ فاؤ سول اسپتال میں ڈرائیور، خاکروب، وارڈ بوائے اور ٹیلی فون آپریٹرز  کی 300 آسامیوں کیلئے صوبے کے مختلف اضلاع سے ہزاروں امیدوار پہنچ گئے۔ ڈگریاں اٹھائے نوجوانوں نے رات سے ہی ڈیرے لگا دیئے۔ انتظامیہ کی جانب سے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث شدید بدنظمی دیکھی گئی۔ اندر گھسنے کی کوشش میں دروازے اور شٹر ٹوٹ گئے۔ پولیس اہلکار امیدواروں پر چڑھ دوڑے۔ مسلسل دھکے کھانے کے بعد انٹرویو کیلئے آنے والوں کا بھی  پارہ ہائی ہو گیا۔ انٹرویو کیلئے دھکے کھانے والوں میں پولیس کی نوکری کے خواہشمند نوجوان بھی تھے جبکہ لڑکیوں کو بھی صبح سے شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ کراچی اور دیہی علاقوں کا ڈومیسائل رکھنے والوں کیلئے الگ الگ آسامیاں رکھی گئی ہیں۔