Friday, April 26, 2024

کراچی 21 ویں صدی میں بھی ٹرانسپورٹ مسائل کا شکار

کراچی 21 ویں صدی میں بھی ٹرانسپورٹ مسائل کا شکار
January 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی 21 ویں صدی میں بھی ٹرانسپورٹ مسائل سے نجات حاصل نہ کر سکا۔ شہری آج بھی خستہ حال بسوں میں سفر پر مجبور ہے۔ کراچی کی ٹرانسپورٹ میں سیٹ ملنا تو دور، کھڑے ہو کر سفر کرنا بھی دشوار ہے۔ کراچی میں حسن اسکوائر سے شروع ہونے والا سفر ہر لمحہ امتحان ثابت ہوا لیکن ووٹ دینے والوں کی قسمت نہ بدل سکی۔ بنیادی سہولیات سے محرومی تو اپنی جگہ، شہریوں کو جدید اور خاطر خواہ ٹرانسپورٹ بھی مئیسر نہیں۔ یومیہ بنیاد پر لاکھوں شہری خستہ حال بسوں میں سفر پر مجبور ہیں۔ کوئی پرسان حال نہیں۔ کہتے ہیں جیالی سرکار نے ہر دور میں ٹرانسپورٹ کو نظر انداز کیا۔ جیالوں کے دعوے حقیقت کے برعکس دکھائی دیتے ہیں۔ شہری حیران، پریشان ہیں کہ سندھ سرکار نے دس بسوں کا منصوبہ دیکر شہریوں کو ٹرانسپورٹ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔