Sunday, May 12, 2024

کراچی، 2 پولیس اہلکاروں کی 4 ساتھیوں سمیت خاتون سے اجتماعی زیادتی

کراچی، 2 پولیس اہلکاروں کی 4 ساتھیوں سمیت خاتون سے اجتماعی زیادتی
October 1, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے شادمان ٹائون میں 2 پولیس اہلکاروں نے 4 ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ متعلقہ تھانے کی پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ملوث پولیس اہلکاروں کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ اہلکار ملک دانش اور سرفراز متاثرہ خاتون کے محلے دارہیں۔ گرفتار دیگر ملزموں میں عبدالرزاق، نعیم، لیاقت اور کامران ملک شامل ہیں، اہلکار سرفراز ڈی آئی جی ویسٹ آفس، ملک دانش گلشن معمار تھانے میں تعینات ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہو کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی، ملزم زیادتی کے دوران موبائل فون سے خاتون کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔