Thursday, May 2, 2024

کراچی: 16 ایکڑ زمین کی جعلسازی کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنر اور 2 اسسٹنٹ کمشنرز قرار

کراچی: 16 ایکڑ زمین کی جعلسازی کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنر اور 2 اسسٹنٹ کمشنرز قرار
January 3, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کی زمینوں کے سب سے بڑے فراڈ کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔ اینٹی کرپشن نے گلزار ہجری اور شاہ مرید کی 16 ایکڑ زمین جعلسازی سے فروخت کرنے اور اس کی الاٹ کا ذمہ دار ایک ڈپٹی کمشنر اور دو اسسٹنٹ کمشنرز کو قرار دے دیا۔

کراچی کی زمینوں کی بندربانٹ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔ اینٹی کرپشن نے بڑے فراڈ کی تحقیقات مکمل کرلیں۔

گلزار ہجری اور شاہ مرید کی 16 ایکڑ زمین جعلسازی سے فروخت اور الاٹ کرنے والوں کا پتا لگا لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر زاہد میمن، اسسٹنٹ کمشنر اسحاق گاد اور اسسٹنٹ کمشنر آغا سراج کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ذمہ داروں کے خلاف چالان پیش کرنے کے لیئے چیف سیکریٹری  کی اجازت کی منتظرہے۔

چیف سیکریٹری کی جانب سےاجازت ملتے ہی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلسازی سے الاٹ کی گئی 16 ایکڑ زمین کی مارکیٹ ویلیو 33 ارب روپے ہے۔