Friday, April 26, 2024

کراچی ، 13سالہ لڑکے کو ڈاکو قرار دے کر قتل کر دیا گیا ،ساتھی شدید زخمی

کراچی ، 13سالہ لڑکے کو ڈاکو قرار دے کر قتل کر دیا گیا ،ساتھی شدید زخمی
April 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ایک اور نوجوان ظلم و بربریت کی بھینٹ چڑھ گیا، کارسوار کے ساتھ جھگڑےکا بھیانک انجام نکلا،2 نوجوانوں کو ڈاکو کہہ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا  جس کے باعث گھر کا واحد کفیل علی رضا دم توڑ گیا، بلند و بانگ دعوے کرنے والی پولیس تاحال کار سوار شرجیل کو گرفتار نہ کرسکی۔ کامران چورنگی پر کار سوار نے تلخ کلامی کےبعد ٹکر مارکر موٹر سائیکل سواروں کو مار گرایا اور ڈاکو کا الزام لگادیا،لوگوں نے بغیر تصدیق نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث گھر کا واحد کفیل علی رضا دم توڑ گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شدید زخمی نوجوانوں کو حراست میں لیا تاہم نوجوانوں سے کوئی اسلحہ نہیں ملا،اہلخانہ کو کئی گھنٹے بعد اطلاع ملی۔علی رضا کو طبی امداد ملنے میں بھی تاخیر ہوئی،اس کا کزن ساجد تاحال شدید زخمی ہے ۔ اہلخانہ کہتے ہیں اتنا ظلم ہوا لیکن پولیس نے مدد نہیں کی، عینی شاہد کو بھی خود تلاش کیا،ادھر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کار سوار شرجیل کی کار تحویل میں لے لی تاہم ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔