Tuesday, May 7, 2024

کراچی : 1104اشتہاری اور مفرور ملزموں کی عدم گرفتاری کا انکشاف

کراچی : 1104اشتہاری اور مفرور ملزموں کی عدم گرفتاری کا انکشاف
December 12, 2015
کراچی(92نیوز)سپریم کورٹ رجسٹری میں اجلاس کےدوران کراچی میں  ایک ہزارایک سوچاراشتہاری اورمفرور ملزموں کی عدم گرفتاری کاانکشاف ہوا ہے،جس پرملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم دےدیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیرہانی مسلم کی زیرصدارت اےٹی سی کی کارکردگی پراہم اجلاس ہوا۔ جس میں جسٹس سجادعلی شاہ،جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو،اےٹی سی ججز،ایڈووکیٹ جنرل سندھ،پراسیکویٹرجنرل،سیکرٹری داخلہ اورایڈیشنل آئی جی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پراسیکیوٹرجنرل سندھ شہادت اعوان نےانکشاف کیاکہ کراچی کی انسداددہشت گردی عدالتوں میں ایک ہزارایک سوچاردہشت گردمفروراوراشتہاری ہیں۔ تمام تر ریکارڈودستاویزات دستیاب ہونےکےباوجودپولیس ان دہشت گردوں کوگرفتارکرنےمیں ناکام رہی ہے،جس کی وجہ سےمقدمات کی سماعت متاثرہورہی ہے۔ اجلاس میں جسٹس امیرہانی مسلم نےاےآئی جی کومفروراوراشتہاری دہشت گردوں کی گرفتاری کاحکم دیاجبکہ جیل میں زیرتعمیرعدالتوں کاکام تین ماہ میں مکمل کرنےکی ہدایت کی۔ جسٹس امیرہانی مسلم نےحکم دیاکہ اےٹی سی میں زیرالتوامقدمات بھی جلدازجلد نمٹائےجائیں۔