Friday, April 19, 2024

کراچی : 10 دہشتگردوں کی قبر کشائی کرکے ڈی این اے ٹیسٹ لے لئے گئے

کراچی : 10 دہشتگردوں کی قبر کشائی کرکے ڈی این اے ٹیسٹ لے لئے گئے
November 22, 2016

کراچی(92نیوز)کراچی قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحملے میں ہلاک 10 دہشت گردوں کی قبر کشائی کر کے ڈی این اے  ٹیسٹ کے لیئے نمونے حاصل کر لیے گئے دہشت گردوں کی قبر کشائی گرفتار دہشت گرد اسحاق بوبی کے انکشافات کے بعد کی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق ہائی پروفائل کیس میں گرفتاردہشتگرداسحاق بوبی کے انکشافات پرمواچھ گوٹھ میں دس لاشوں کی قبرکشائی کرکے ڈی این کے نمونے حاصل کرلیے گئے ۔ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی قبرکشائی عدالتی احکامات پرعمل میں لائی گئی دوہزارچودہ میں ایئرپورٹ پرحملے میں ملوث دس دہشتگردقانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے چندروزقبل گرفتارہونیوالے دہشتگرد اسحاق بوبی کے انکشافات کے بعد ایئرپورٹ حملے میں مارے جانیوالے افرادکی مواچھ گوٹھ میں واقع ایدھی قبرستان میں قبرکشائی کی گئی قبرکشائی کے موقع پرسول مجسٹریٹ ،میڈیکل ٹیم اوراسسٹنٹ پولیس سرجن بھی موجودتھے ۔

دہشت گرد  اسحاق بوبی  نے تفتیش کے دوارن انکشاف کیا تھا کہ ایئر پورٹ حملے میں مارے جانیوالوں میں سے احتشام اورعبدالماجدلیاقت آبادکے رہائشی تھی جب کہ عبدالماجد اسحاق بوبی کابہنوئی تھا۔ ذرائع کاکہناہے کہ احتشام اورعبدالماجد شہرمیں ہونیوالی دہشتگردی کی مختلف واقعات میں ملوث ہیں۔