Saturday, April 20, 2024

کرائم انڈیکس میں کراچی 100 درجے پر آگیا

کرائم انڈیکس میں کراچی 100 درجے پر آگیا
March 5, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ پولیس اور رینجرز کی کاوشیں رنگ لے آئیں  ، کراچی میں امن نے سینچری مکمل کرلی  ، کرائم انڈیکس  میں کراچی 100ویں درجے پر آ گیا ۔ کراچی خطے میں کابل ، ڈھاکہ اور نیو دہلی سے زیادہ پر امن  بن گیا ، شہر قائد میں جرم کی شرح واشنگٹن ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ سے بھی کم  ہے ، 2014میں کراچی دنیا میں چھٹے نمبر پر تھا ، 2019میں یہ کرائم انڈکس میں 61ویں نمبر پر تھا۔ ایشیائی خطے میں کراچی اب کابل ، ڈھاکہ اور نیو دلی سے زیادہ پر امن شہر بن گیا ہے۔۔ شہر قائد میں جرم کی شرح واشنگٹن ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ سے بھی کم ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کرائم انڈیکس میں کراچی کی درجہ بندی کو کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے۔ معروف اداکار ندیم بیگ نے بھی کراچی میں کرائم کی صورتحال میں واضح کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے،کہتے ہیں اس سے شوبز انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا۔ کراچی کے باسیوں نے بھی کرائم انڈیکس پر خوشی کا اظہار کیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کراچی میں امن کیلئے سکیورٹی اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔