Wednesday, April 24, 2024

کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو 2 برس مکمل ہوگئے

کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو 2 برس مکمل ہوگئے
March 15, 2021

آکلینڈ (92 نیوز) کیوی شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو دو سال مکمل ہوگئے، دلخراش واقعے نے نیوزی لینڈ کو بدل کر رکھ دیا۔ جب کہ حکومت نے متاثرین کو ایسے تھاما کہ دنیا بھرمیں اس کی مثالیں دی جاتی ہیں۔

پندرہ مارچ 2019  نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن!، سفید فام دہشت گردنے کے ہاتھوں 51 مسلمانوں کو شہید کرنے کے دلخراش واقعے کو آج 2 برس مکمل ہوگئے۔

کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں کئے گئے ان سفاک حملوں نے دنیا بھر کے انسانوں خصوصا مسلمانوں کو ہلا کررکھ دیا۔

دلخراش واقعے میں 9 پاکستانی شہید ہوئے جب کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے نعیم راشد نے حملہ آورکو روکنے کی کوشش کی، کئی جانیں بچائیں اور جام شہادت نوش کیا۔

یہ سانحہ جس قدر افسوسناک تھا حکومت کا اس صدمے سے نمٹنے کا انداز اتنا ہی شاندار اور قابل ستائش تھا، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن اور عوام نے حملے کے بعد مسلمان کمیونٹی کی بھرپور دلجوئی کی، مرنے والوں کی یاد میں نیوزی لینڈ میں پہلی بار سرکاری سطح پر اذان نشر کی گئی۔