Friday, March 29, 2024

کرائسٹ چرچ کی مساجد میں حملوں کے بعد نیوزی لینڈ کی فضا سوگوار

کرائسٹ چرچ کی مساجد میں حملوں کے بعد نیوزی لینڈ کی فضا سوگوار
March 17, 2019
کرائسٹ چرچ ( 92 نیوز ) کرائسٹ چرچ  کی مساجد میں حملوں کے بعد ملک بھر کی فضا آج بھی سوگوار ہے  ،  نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے دوسرے دن بھی متاثرین کےلواحقین سے ملاقات کی۔ جیسینڈا آرڈن  لواحقین سے ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہوئیں ، اس موقع پر ان کا درد بھی انکے چہرےسےصاف نمائیاں تھا، کیوی وزیراعظم نےویلنگٹن میں مسجد کادورہ بھی کیا اور شہداء کی یاد میں پھول رکھے۔ ملاقات کےبعد پریس کانفرنس میں وزیراعظم جیسینڈا کاکہناتھا کہ  ورثاکو ان کےپیاروں کی لاشیں کوبدھ تک دےدی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو اس کےکیے کی سزا دی جائےگی،مسلمان رہنماؤں کو بتادیاکہ ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ اپنے تاریک ترین دور سےگزررہاہے ، اسلحہ قوانین پر بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ حکومت یہ قوانین بدل دے گی، اس حوالے سےکابینہ اجلاس بھی ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ شہید ہونےوالوں میں معصوم بچے بھی شامل تھے، متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب ایک ہیں۔