Saturday, April 27, 2024

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر
November 17, 2016

کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں کرائسٹ چرچ میں مقیم ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے شروع ہونا تھا مگر بارش آڑے آ گئی اور اتنا برسی کہ ٹاس بھی نہ ہو سکی۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستانی سکواڈ مصباح الحق‘ اسدشفیق‘ اظہرعلی‘ بابراعظم‘ عمران خان‘ محمدعامر‘ محمدنواز‘ محمدرضوان‘ راحت علی‘ سمیع اسلم‘ سرفرازاحمد‘ شرجیل خان‘ سہیل خان‘ وہاب ریاض‘ یاسر شاہ اور یونس خان پر مشتمل ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیم سن‘ ایسٹل‘ بولٹ‘ گرینڈہوم‘ ہنری‘ لیتھم‘ نیشم‘ نکولز‘ راول‘ ساﺅتھی‘ ٹیلر‘ وینگر اور واٹلنگ پر مشتمل ہے۔