Saturday, May 11, 2024

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے 3 وکٹوں پر 286 رنز

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے 3 وکٹوں پر 286 رنز
January 4, 2021

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لیے ، کیوی کپتان کین ویلمسن نے سنچری بنا لی ، پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کو مزید 11رنز درکار ہیں ۔

دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی فیلڈنگ بہتر نہ ہو سکی ، کئی آسان کیچ ڈراپ کر دیے ، شان مسعود بیٹنگ کے بعد فیلڈنگ کرنا بھی بھول گئے، ولیم سن کو موقع دینے پر کیوی کپتان سنچری بنا گئے ۔

ہینری نیکلز کا کیچ رضوان نے چھوڑا تو باؤلرز بھی پیچھے نہ رہے اور نوبال سے ہینری کا اہم آؤٹ مس کر گئے ۔ دوسرے روز ابتدائی سیشن میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی تین وکٹیں 71 رنز پر حاصل کی۔ ٹام لیتھم 33 ، ٹام بلنڈل 16اور راس ٹیلر 12رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لیے ہیں ۔ کپتان کین ولیمسن 112 اور ہنری نککلز 89 رنز پر کریز پر موجود  ہیں ۔

ناقص فیلڈنگ نے بولر محمد عباس کو مایوس کردیا ۔ شاہین شاہ آفریدی،فہیم اشرف اور محمد عباس نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 11رنز درکار ہیں ۔