Saturday, May 11, 2024

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ کی شاہینوں کو ایک اننگز اور ایک سو چھہتر رنز سے شکست

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ کی شاہینوں کو ایک اننگز اور ایک سو چھہتر رنز سے شکست
January 6, 2021

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے شاہینوں کو ایک اننگز اور ایک سو چھہتر رنز سے شکست دے دی۔

کیویز نے شاہینوں کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ  واش کر دیا۔ ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے بعد کرائسٹ چرچ میں بھی قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس رہی۔ دوسرے ٹیسٹ میں  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 176رنز سے  شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے  چوتھے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 8 رنز سے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو نائٹ واچ میں محمد عباس 17 رنز کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی اور عابد علی  بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے۔ عابد علی 26 اور اظہر علی 37 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے فواد عالم کا بلا دوسرے ٹیسٹ میں  نہ چل سکا اور دوسری اننگز میں 16 رنز بنا  کر پویلین لوٹ گئے۔ فہیم اشرف نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم دوسری اننگز میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے  جیمی سن نے کریئر بیسٹ باؤلنگ کرواتے  ہوئے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے دو صفر سے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے کے  ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوائٹس ٹیبل پر پہلی پوزشین حاصل کر لی۔