Thursday, April 18, 2024

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے واقعے پر وزیراعظم عمران خان کی شدید مذمت

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے واقعے پر وزیراعظم عمران خان کی شدید مذمت
March 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، سانحہ کے متاثرین اور انکے خاندانوں کیلئے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا اس طرح کے حملوں کے پیچھے نائن الیون کے بعد تیزی سے پھیلنے والا "اسلاموفوبیا" کارفرما ہے۔ مسلمانوں کی جائز سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کیلئے بھی یہ حربہ آزمایا گیا۔ ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے ہمارا ہائی کمیشن مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان ایسے وقت سے گزر چکا ہے اس لئے درد سمجھ سکتے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر برائے نیوزی لینڈ ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا ہے ابھی تک کسی پاکستانی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔