Thursday, April 25, 2024

کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا واقعہ ، حملہ آور نے فائرنگ کی ویڈیو لائیونشر کی

کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا واقعہ ، حملہ آور نے فائرنگ کی ویڈیو لائیونشر کی
March 16, 2019
 ویلنگٹن (92 نیوز) کرائسٹ چرچ کی مسجد النور پر فائرنگ کے حوالے سے اندوہناک انکشافات سامنے آئے۔ جنونی شخص سفید فام آسٹریلین نژاد برطانوی شہری نکلا۔ ملزم نے اپنے مذموم عزائم کارروائی سے قبل سوشل میڈیا پر شیئر کیے اور فائرنگ کے مناظر کو بھی فیس بک پر لائیو نشر کیا۔ نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گردی نے ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ کرائسٹ چرچ کی مسجد النور کو خون میں نہلانے والے جنونی شخص کی شناخت ہوگئی۔ ستائیس سالہ حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ آسٹریلین نژاد برطانوی شہری نکلا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا حامی ہے۔ برینٹن ٹیرنٹ فوجی وردی میں ملبوس تھا۔ اس نے سر پر جو ہیلمٹ پہنا ہوا تھا اس پر کیمرہ لگا ہوا تھا جس کے ذریعے اس نے اپنی خونی کارروائی کو براہ راست سوشل میڈیا پر نشر کیا۔ برینٹن کی براہ راست ویڈیو میں اس کی گاڑی میں اسلحے کا ڈھیر بھی دیکھا جاسکتا ہے جن پر سفید رنگ سے کچھ لکھا بھی ہوا تھا۔ برینٹن نے کارروائی سے قبل سینتیس صفحات کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم کا بھی اظہار کیا تھا۔