Tuesday, April 23, 2024

کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد سفید فام انتہا پسند آسٹریلیا میں بھی سرگرم

کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد سفید فام انتہا پسند آسٹریلیا میں بھی سرگرم
March 20, 2019

 کرائسٹ چرچ (92 نیوز) سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد سفید فام انتہاپسند آسٹریلیا میں بھی سرگرم ہو گئے۔ مسلمان خاندان کیخلاف نفرت کا اظہار کرنے کیلئے انکی گاڑی پر مختلف پیغامات لکھ ڈالے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر سفید فام دہشتگرد حملے نے انتہاپسند عناصر کو ہوا دیدی۔ آسٹریلیا میں بھی سفید فام انتہا پسندوں کی اسلام مخالف نفرت سامنے آنا شروع ہو گئی۔

آسٹریلیا میں سفید فام انتہا پسند نے مسلمان خاندان سے نفرت کا اظہار کر دیا۔ گھر سے باہر کھڑی گاڑی پر نفرت انگیز پیغامات لکھ ڈالے۔ واقعے کے بعد اہلِ خانہ میں خوف پھیل گیا۔ متاثرہ خاتون مریم کہتی ہیں جو پیغامات لکھ سکتا ہے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ صبح 2 سے 4 بجے کے درمیان پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم اب تک قصور وار کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔