Saturday, April 27, 2024

کرائسٹ چرچ سانحہ کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے رائل کمیشن نے کام شروع کر دیا

کرائسٹ چرچ سانحہ کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے رائل کمیشن نے کام شروع کر دیا
May 13, 2019
کرائسٹ چرچ ( 92 نیوز) کرائسٹ چرچ سانحہ  کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے رائل کمیشن نے اپنا کام شروع کردیا، کمیشن سفید فام دہشت گرد کی سرگرمیوں اور سکیورٹی اداروں کے کردار کا جائزہ لے گا ۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ  کی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ رائل کمیشن نے اپنا کام شروع کردیا، جس کی سربراہی  سپریم کورٹ کے سینئر جج ولیم ینگ کررہے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کیلئے قومی یادگاری تقریب

کمیشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا پولیس اور انٹیلی جنس ادارے حملے کو پیشگی روک سکتے تھے یا نہیں ؟ ، کمیشن سفید فام حملہ آور کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال اور دیگر سرگرمیوں کا بھی جائزہ لے گا۔ کمیشن کی حتمی رپورٹ دس دسمبر تک حکومت کو پیش کی جائے گی۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم  جسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ رپورٹ  کے ذریعے آئندہ ایسے حملے روکنے میں مدد ملے گی۔ پندرہ مارچ کو سفید فام دہشت گرد  نے نماز جمعہ کے دوران کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کردی تھی، کرائسٹ چرچ سانحہ  میں نو پاکستانیوں سمیت 51 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔