Sunday, September 8, 2024

کرا چی : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا سندھ حکومت کے خلاف یکم اپریل سے تحریک شروع کرنے کا اعلان

کرا چی : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا سندھ حکومت کے خلاف یکم اپریل سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
March 20, 2016
کراچی(92نیوز)اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل  گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے سندھ حکومت کی  بیڈ گورننس اور کرپشن کے خلاف  یکم اپریل سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس  ہوا ۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر صدرالدین شاہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کو تباہ کردیا۔ سندھ نیشل فرنٹ کے رہنما ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی لوگوں کو بار بار  دھوکا دے رہی ہے ۔ سابق وزیرداخلہ  ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام چور لٹیروں سے پریشان ہے۔ عوامی تحریک کے رہنما ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ  پرویز مشرف سے پیپلزپارٹی کے این آر او کی طرح مسلم لیگ ن کی ڈیل کو بھی غلط سمجھتے ہیں ۔ گرینڈ الائینس کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ تحفظات دور نہ کئے گئے تو پی ایس 23 کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے ۔ جبکہ دو اپریل کو ٹنڈواللہ یار میر پور خاص میں ریلی جلسہ کریں گے ۔