Friday, May 10, 2024

کثیر القومی بحری مشق امن 2019 کل سے شروع ہوگی

کثیر القومی بحری مشق امن 2019 کل سے شروع ہوگی
February 7, 2019
کراچی ( ویب ڈیسک ) کثیر القومی بحری مشق امن 2019 کل سے شروع ہو گی ،  پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹر میں میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا  جس میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے مشق کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد ایک دوسرے کے بحری نظریات اور کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنا اور سمندر میں درپیش مشترکہ  خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانا ہے ۔یہ مشق شریک ممالک کے دوستانہ تعلقات میں معاون  ہوگی جس سے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے اور یکساں طریقہ کار کی مشق کرنے سے ان  بحری خطرات سے نبرد آزما ہونے کا راستہ متعین ہوگا۔ ایڈمرل نیازی نے کہا کہ  اس تمام تر کاوش کا مقصد یہ ہے کہ سمندروں کو محفوظ بنایا جائے ،تاکہ تمام مثبت بحری سرگرمیاں کسی خوف و خطرے کے بغیر جاری رہ سکیں۔ امن مشق ایسا ماحول پیدا کرتی ہے جس میں متعدد ممالک کی بحری افواج ایک عزم کے ساتھ مل کر کام کریں اور وہ عزم ’’امن کیلئے متحد‘‘ ہے ۔