Sunday, May 19, 2024

کثیر القومی بحری مشق امن 2019 آئندہ ماہ منعقد کی جائے گی ، ترجمان بحریہ

کثیر القومی بحری مشق امن 2019 آئندہ ماہ منعقد کی جائے گی ، ترجمان بحریہ
January 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ترجما ن بحریہ کے مطابق کثیر القومی بحری مشق امن 2019 آئندہ ماہ منعقد کی جائے گی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فروری میں منعقدہ چھٹی ” امن 2019؁“مشق کا مرکزی عنوان ”امن کیلئے متحد“رکھا گیا ہے۔ مشق  میں چین ، روس، امریکہ ، جاپان اور برطانیہ سمیت 40سے زائد ممالک اپنے بحری اثاثوں اور مندو بین کے ہمراہ امن کیلئے متحدہورہے ہیں ۔مشق کا آغازانٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس سے ہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں کے تحفظ ، کھلے سمندر میں خطرات سے نمٹنے اور امدادی آپریشنز کیلئے مشترکہ مشقیں بھی کی جائیں گی ۔پاک بحریہ کی جانب سے کثیر القومی مشق”امن 2019ء“کی میزبانی پر مبارکباد وں کا سلسلہ جاری  ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امن مشق بحری سفارتکاری ، علاقائی بحری سلامتی ، تعاون اور اشتراک میں مدد گار، باہمی تجربات سے استفادہ کرنے  سمیت تمام چیلنجزسے نمٹنے،خطرات کیخلاف مشترکہ آپریشنز کی استعداد کاراور جوابی کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ میں کلیدی اہمیت کی حامل ہوگی۔