Monday, May 6, 2024

کثیرالجہتی راکٹ لانچنگ نظام اے 100 بری فوج کی توپ خانہ کور میں شامل کر لیا گیا

کثیرالجہتی راکٹ لانچنگ نظام اے 100 بری فوج کی توپ خانہ کور میں شامل کر لیا گیا
January 4, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے زمینی جنگ میں بالادستی کے حصول میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، اندرون ملک تیار کردہ کثیرالجہتی راکٹ لانچنگ نظام اے 100 بری فوج کی توپ خانہ کور میں شامل کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اے 100 راکٹ نظام ملک میں مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے ، راکٹ 100 کلو میٹر تک موثر انداز میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی راکٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیابی پر مبارک باد دی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں راکٹ سسٹم کی شمولیت سے پاک فوج آرٹلری کی استعداد کار بڑھے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج تمام درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے