Monday, May 13, 2024

کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ برہم

کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ برہم
September 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری اسپتالوں میں  کتےکے کاٹنے کی ویکسین  نہ ہونے پر شدیدبرہمی کااظہارکیاہےکہاکہ لاڑکانہ میں بچہ تڑپ تڑپ کر مرگیا مگر اس کا علاج نہیں ہوسکا،آپ کے پاس ویکسین تک نہیں ؟، سندھ حکومت کیا کررہی ہے میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی کے خلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، عدالت نے ویکسین کی عدم دستیابی پربرہمی کااظہار کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ٹی وی پر دیکھا لاڑکانہ میں بچہ ویکسین نہ ملنے سے مرگیا ، کون ذمہ دار ہے  ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے کہاکہ آپ کے پاس ویکسین تک نہیں ؟، سندھ حکومت کیا کررہی ہے؟۔ سیکرٹری صحت کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کااظہار کیا اور کہاکہ اسلام آباد سے لوگ آگئے مگر کراچی میں بیٹھ کر سیکرٹری صاحب نہیں پہنچے ،عدالت نے سیکرٹری صحت کو 3 اکتوبر کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ پیش ہوکر بتائیں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین کیوں نہیں مل رہی ؟، اگر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ویکسین دیتا ہے تو سندھ حکومت کیوں لے کر بیٹھ جاتی ہے ؟ ۔