Sunday, May 12, 2024

کتے کے کاٹنے سے کراچی میں ایک اور خاتون جاں بحق

کتے کے کاٹنے سے کراچی میں ایک اور خاتون جاں بحق
September 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے جناح اسپتال میں کتے کے کاٹنے  سے ایک اور خاتون جاں بحق ہو گئی ، بدین کی رہائشی 40 سالہ خاتون رنگو آسان داس کو 5 ہفتے قبل کتے نے کاٹا تھا ،خاتون کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں لگائی جاسکی تھی۔ سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین تاحال نایاب ہے ، کراچی کے بڑے جناح اسپتال میں بھی  ویکسین نہ ہونے کے باعث کتے کے کاٹنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

لاڑکانہ، کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر بچہ ماں کی گود میں دم توڑ گیا

بدین کی رہائشی 40 سالہ خاتون تنگو آسان داس کو پانچ ہفتے قبل کتے نے کاٹا تھا  جسے علاج کی غرض سے کراچی کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا  مگر اسے بھی کتے کے کاٹنے کی ویکسین  نہ لگائی گئی  اور خاتون نے دم توڑ دیا۔