Thursday, March 28, 2024

کتوں کا نشانہ بننے والا ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

کتوں کا نشانہ بننے والا ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
November 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں کتے شہریوں کو نشانہ بنارہےہیں ، کتے کا شکار ہونےوالا ایک اور بچہ بروقت ویکسین نہ لگنےسے تڑپ تڑپ کر مرگیا ۔ سندھ میں کتوں نے رواں برس ایک لاکھ چالیس ہزار شہریوں کو کاٹا، اکیس افرادموت کےمنہ میں چلے گئے۔ سندھ میں آوارہ اورپاگل کتوں کی بھرمار سے عوام خوف زدہ ہو گئے ہیں ، کتوں کانشانہ بننےوالا ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ، گیارہ سالہ امتیاز کو چھاچھرو میں کتے نے کاٹ لیاتھا۔ متاثرہ بچے کو بروقت ویکسین نہیں لگائی گئی ، حالت بگڑنے پر کراچی میں این آئی سی ایچ منتقل کیاگیا لیکن وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا ۔ ایک دن پہلے بھی نیوکراچی کارہائشی پچپن سالہ سلیم ریبیز کا شکار ہوکر انتقال کرگیاتھا ، وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذراپیچوہوکہتی ہیں اسپتالوں میں ویکسین نہ ہونے کی تحقیقات کریں گی۔ رواں برس سندھ بھر میں کتوں نے ایک لاکھ چالیس ہزار شہریون کو کاٹا  ، جن میں سے اکیس افراد ریبز کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔