Sunday, September 8, 2024

کتنے لوگ اور آئینگے ؟ صحافی .... ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے : انیس قائم خانی

کتنے لوگ اور آئینگے ؟ صحافی .... ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے : انیس قائم خانی
March 10, 2016
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے باغی رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافی پوچھتے ہیں اور کتنے لوگ قافلے میں آئیں گے ؟ میں انہیں صرف اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے سابق ناظم مصطفیٰ کمال کے ہمراہ انیس قائم خانی بھی متحدہ قومی موومنٹ سے بغاوت کرنے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے بعد اس قافلے میں ڈاکٹر صغیر بھی آ ملے جبکہ آج ایم کیو ایم کے مزید دو رہنما افتخار عالم اور وسیم آفتاب بھی ان کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں۔