Wednesday, May 8, 2024

کترینہ کیف کے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 15سال مکمل

کترینہ کیف کے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 15سال مکمل
December 14, 2018
ممبئی (92 نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری میں 15سال مکمل کر لئے ۔ کترینہ کیف نے اپنے کیریئر کا آغاز لندن میں ماڈلنگ سے کیا جس کے بعد بھارتی فلم ساز نے انہیں 2003ء میں فلم ’’بوم ‘‘ میں کاسٹ کیا لیکن یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی لیکن 2005ء میں اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’میں نے پیار کیوں کیا‘‘ کی کامیابی کے بعد کترینہ کے لئے فلمی دنیا کے دروازے کھلتے گئے ۔ کترینہ کیف نے کہا کہ وہ اپنے فلمی کیریئر میں آنے والے اتار چڑھائو کو اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہیں۔ گزشتہ چند سال میں اچھے اور برے دونوں وقت سے گزرنا پڑا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فلمی کیریئر میں بہت سے اتار چڑھائو بھی دیکھے ہیں لیکن ان حالات کو اپنے لئے خوش قسمتی سمجھتی ہوں۔