Thursday, April 25, 2024

کتا کاٹنے کی ویکسین کی قلت ،  15 روز میں پیشرفت رپورٹ پیش کرنیکا حکم

کتا کاٹنے کی ویکسین کی قلت ،  15 روز میں پیشرفت رپورٹ پیش کرنیکا حکم
November 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار اور کتا کاٹنے ویکسین کی کمی سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے15 دن میں پیشرفت کی ہدایت کردی ، ریمارکس میں کہا پیش رفت نہ ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے  سیکرٹری صحت کو اسپتالوں میں کتا کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت  کر دی ، ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات نے عدالت کو بتایا کہ 2 دن میں ٹاسک فورس بن جائے گی ۔ عدالت نے 15 دن میں پی سی ون منظور کرنے کا حکم دیا  اور کہا کہ کچھ چیزیں ہنگامی نوعیت کی ہوتی ہیں ، حکومتوں کو جلدی ہوتی ہے تو راتوں رات صدر اور گورنر کے دستخط سے آرڈیننس جاری کردیا جاتا ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا عوام کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے پڑیں گے ۔ کے ایم سی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماتحت چاروں اسپتالوں میں ویکسین موجود ہے، لیکن فنڈز کی کمی کا بھی سامنا ہے  ، ڈی ایم سی شرقی کے وکیل نے بتایا کہ کُتے مارنے کیلئے زہر دستیاب نہیں ۔ دوسری جانب پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کراچی والوں کو کچرے کے بعد کتوں کے کاٹے جانے کا مسئلہ درپیش ہے ۔