کبیروالا میں موٹروے بنانے والی چینی کمپنی کے چینی ورکرز کا پولیس کیخلاف احتجاج
کبیروالا ( 92 نیوز ) کبیر والا میں موٹروے بنانے والی چائنہ کمپنی کے چینی ورکرز نے پولیس کے خلاف احتجاج کر ڈالا۔
مظاہرین نے جھنگ،فیصل آباد اور اسلام آباد جانے والی مرکزی شاہراہ بلاک کردی ، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
مظاہرین نے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔