Saturday, April 20, 2024

کبیر والا میں ٹڈی دل کے حملوں سے آم کے باغات بھی متاثر ہوئے

کبیر والا میں ٹڈی دل کے حملوں سے آم کے باغات بھی متاثر ہوئے
May 31, 2020
 کبیروالا (92 نیوز) کبیر والا میں ٹڈی دل کے حملوں سے جہاں مختلف فصلوں اور مویشیوں کے چارہ جات کو نقصانات پہبنچا ہے وہیں آم کے باغات بھی اس کے حملے کی زد میں آ کر متاثر ہوئے ہیں۔ آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ ذائقہ اور لذت کے لحاظ سے پاکستان کا آم دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے جب کہ جنوبی پنجاب کو آم کے باغات کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ کبیروالا سمیت جنوبی پنجاب کے باغات کو جہاں سخت سردی میں کورے سے نقصان ہوا ہے ۔ وہاں ہی پر ٹڈی دل کے حملوں نے آم کے  باغات کو تباہ کر دیا۔ باغبان کے مطابق مختلف بیماریوں اور ٹڈی دل کے حملوں سے پھل کی مقدار میں کمی کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے باغبان بھی پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔ باغبان حضرات نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آم کی ایکسپورٹ کے لئے مزید موثر اقدامات کرے تاکہ پریشان باغبان کو اچھے دام مل سکیں۔