Thursday, March 28, 2024

کبھی وکٹ مل جاتی ہے تو کبھی نہیں، انحصار حالات پر ہوتا ہے : سعیداجمل

کبھی وکٹ مل جاتی ہے تو کبھی نہیں، انحصار حالات پر ہوتا ہے : سعیداجمل
October 17, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کے سابق گگلی باو¿لر عبدالقادر نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے ڈرا کی جانب گامزن ہونے کا ذمہ دار پی سی بی کی انتظامیہ کو قرار دے دیا ہے جبکہ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ کبھی آپ کو وکٹ مل جاتی ہے تو کبھی نہیں انحصار صرف حالات پر ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پانچ سو کا ہندسہ سکور بورڈ پر سجانے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی تعاقب میں پانچ سو کو کراس کر چکی ہے تاہم ٹیم مکمل آوٹ نہیں ہوئی۔ گگلی ماسٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو اپنی ہوم سیریز میں اتنی غیرمتوازن پالیسی نہیں اپنانی چاہیے تھی۔ ماضی میں انگلینڈ کو کلین سویپ کروانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے سعید اجمل کا کہنا ہے کہ وکٹ کا ملنا یا نہ ملنا گراونڈ میں حالات پر منحصر ہوتا ہے۔ سٹار کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ کے آخری روز پہلے سیشن میں انگلینڈ ٹیم آوٹ کرنے کے باوجود میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے امکانا ت بڑھ چکے ہیں جسے مستقبل میں بہتر حکمت عملی سے اپنے حق میں ڈھالا جا سکتا ہے۔