Monday, September 16, 2024

کبھی سنا ہے منصف 18لاکھ مقدمات چھوڑکر ایک شخص کو سزا دلوانے لگ جائے،مریم نواز

کبھی سنا ہے منصف 18لاکھ مقدمات چھوڑکر ایک شخص کو سزا دلوانے لگ جائے،مریم نواز
April 1, 2018

سوات ( 92 نیوز ) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی والد کے نقش قدم پر چل پڑیں اور عدالت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی سنا ہے منصف 18لاکھ مقدمات چھوڑکر ایک شخص کو سزا دلوانے لگ جائے۔

مریم نواز شریف نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خلاف عدالتی ایمرجنسی لگانے کی کوشش کی گئی، جس طرح نوازشریف کو نکالاگیا اس سے عزت میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں عوام کے ساتھ نا انصافی کی گئی۔