Friday, April 19, 2024

کبھی بھی تنقیدکرنیوالوں کی باتوں پر کان نہیں دھرے،نوجوت سنگھ سدھو

کبھی بھی تنقیدکرنیوالوں کی باتوں پر کان نہیں دھرے،نوجوت سنگھ سدھو
November 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز) بھارت کےسابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کا کہناہےکہ لوگ اچھے کام کرنیوالوں کو ہی تنقید کانشانہ بناتے ہیں۔لہذا وہ لوگوں کی باتوں سے کبھی بھی پریشان نہیں ہوئے۔ پہلےپاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت،پھر پاکستانی آرمی چیف کو جپھی اور اب کرتارپورراہداری کی تقریب افتتاح میں شرکت پر تنقید کے باوجود قیام امن کیلئےپاکستان کا شانہ بشانہ ساتھ دینے والے سدھو پاجی نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ  لوگ اس ہی کو تنقید کا سب سے زیادہ نشانہ بناتے ہیں جو اچھےکام کرتاہے۔اس لیے  کبھی بھی تنقید کرنیوالوں کی باتوں پر کان نہیں دھرے۔ نوجوت سنگھ سدھو سے جب کرتارپور راہداری کی تقریب افتتاح میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امریندرسنگھ کی شرکت سے متعلق سوال کیاگیاتو ان کاکہناتھا کہ اس تقریب میں شریک ہونا نہ ہونا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ ان کا مزیدکہناتھاکہ انہیں شاہی قلعےآکر اور کرتارپوربارڈر کی تقریب میں شرکت کرکےبہت خوشی ہورہی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھونےمزیدکہاکہ عمران خان نے بھروسہ نہیں ٹوٹنےدیااور جو بات خواب لگ رہی تھی،آج حقیقت بن گئی ہے۔ ان کامزید کہناتھاکہ کرتارپورراہداری صرف ایک شخص کے بارے میں نہیں  ،یہ ان 12 کروڑ نانک نام لیواکےبارےمیں ہےجنہوں نے 71 انتظارکیا اور مسلسل دعائیں کرتےرہے،آج ان کی دعائیں قبول ہوگئیں۔