Sunday, September 8, 2024

کبڈی کی انٹرنیشنل کھلاڑی صبا سلطان کو ایک نوجوان نے گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، حالت تشویشناک

کبڈی کی انٹرنیشنل کھلاڑی صبا سلطان کو ایک نوجوان نے گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، حالت تشویشناک
August 19, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کبڈی کی انٹرنیشنل کھلاڑی صبا سلطان کو ایک نوجوان نے گولی مارنے کےبعد خود کو بھی گولی مار لی تاہم دونوں کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ان کی حالت انتہائی  تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کبڈی کی انٹرنیشنل کھلاڑی صبا سلطان نشاط آباد تھانہ کے علاقہ اویس کالونی میں اپنے گھر پر موجود تھی کہ عمران نامی نوجوان نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جبکہ بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔ دونوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹرز سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ صبا کے والد نے نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران کا صبا کے ساتھ لیپ ٹاپ سے متعلق تنازع چل رہا تھا جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ صبا سلطان نے کبڈی کے کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا اور چودہ اگست کو وہ موٹرسائیکل پر آزادی کا جشن بھی مناتی رہی۔ پولیس نے مختلف شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔