Friday, May 10, 2024

کبڈی کا عالمی میلہ آج سجے گا، افتتاحی میچ میں پاکستان اور کینیڈا مدمقابل ہونگے

کبڈی کا عالمی میلہ آج سجے گا، افتتاحی میچ میں پاکستان اور کینیڈا مدمقابل ہونگے
February 9, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان میں کبڈی کا عالمی کپ میں ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مقابلے آج سے شروع ہوں گے۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں افتتاحی میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل ہوں گی۔ کبڈی کے عالمی کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ایونٹ کا آغاز ہوگا، پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں افتتاحی میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل ہوں گی جبکہ رات 9 بجے دوسرا میچ ایران اور سیرالیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کبڈی ٹیم کے کپتان محمدعرفان کہتے ہیں  فائنل میں شکست کا تسلسل اس سال توڑ دیں گے۔ بھارتی کپتان گرلال سنگھ پاکستان کی مہمان نوازی کے قائل ہوگئے، کہتے ہیں دونوں پنجاب ایک جیسے ہیں، ہماری ثقافت و زبان ایک ہے، پاکستان میں بہت عزت ملتی ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں کبڈی ورلڈکپ کی ٹرافی کی رونمائی کی رنگا رنگ اور پروقار تقریب سجائی گئی۔ تقریب میں ہر سو ملکی ثقافت کے رنگ  بکھر گئے۔۔۔گورنرپنجاب اورصوبائی وزیر کھیل نے کبڈی ورلڈ کپ کی ٹرافی سے پردہ ہٹایا تو فائر ورک  نے سماں باندھ دیا۔