Saturday, April 20, 2024

کبڈی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

کبڈی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا
February 7, 2020
 لاہور (92 نیوز) کبڈی ورلڈکپ کےلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا۔ محمدعرفان کپتان اور شفیق احمد وائس کپتان ہوں گے۔ بڑے مقابلوں میں بڑے پہلوان پھرتی اور طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ مختلف داؤ پیچوں کے ساتھ ایک دوسرے کو زیر کرنے  کی جنگ ہو گی۔ میگا ایونٹ کیلئے ٹیموں کی  آمد بھی شروع ہو گئی۔ جرمنی ،ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں ۔ کبڈی فیڈریشن حکام  کی جانب سے ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے گئے۔ ورلڈ کپ کیلئے  پاکستان کبڈی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ۔ محمد عرفان کپتان اور  شفیق احمد نائب کپتان ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 9 فروری  سے شروع ہو گا۔ افتتاحی میچ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔