Friday, May 17, 2024

کبڈی ورلڈکپ میں آج پاکستان کا مقابلہ آذربائیجان، انگلینڈ کا بھارت سے ہو گا

کبڈی ورلڈکپ میں آج پاکستان کا مقابلہ آذربائیجان، انگلینڈ کا بھارت سے ہو گا
February 14, 2020
 گجرات (92 نیوز) گجرات کی سرزمین کبڈی کے عالمی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے جہاں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں پاکستان اور آذربائیجان، دوسرے میں انگلینڈ اور بھارت مدمقابل ہوں گے ۔ گجرات کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی کھیل کے عالمی مقابلوں کے حوالے سے جوش وخروش دیدنی ہے۔ دونوں مقابلوں کیلئے چودھری ظہور الہیٰ سٹیڈیم میں تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظام کیے گئے ہیں۔ مختلف اسکولوں کے بچے بھی میچ سے قبل ملی نغمے پیش کریں گے جس کی بھرپور ریہرسل کی گئی۔ گزشتہ روز بھی فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں تین میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں بھارت نے ایران ، دوسرے میچ میں جرمنی نے سیرالیون کو شکست دی ۔ دن کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔