Saturday, April 20, 2024

کبڈی ورلڈکپ بھی منسوخ !!! نیوزی لینڈ‘ انگلینڈ‘ کینیڈا اور امریکہ نے بھارت میں کھیلنے سے انکا ر کر دیا

کبڈی ورلڈکپ بھی منسوخ !!! نیوزی لینڈ‘ انگلینڈ‘ کینیڈا اور امریکہ نے بھارت میں کھیلنے سے انکا ر کر دیا
October 20, 2015
ہریانہ (ویب ڈیسک) بھارت میں انتہا پسندی کی آگ کے شعلوں نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارتی ریاست پنجاب میں چودہ سے اٹھارہ نومبر تک ہونیوالے کبڈی ورلڈ کپ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ کبڈی ورلڈ کپ کی منسوخی کی وجہ بنی بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی۔ جی ہاں چند روز قبل جنونی ہندووں نے سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی جس پر بھارتی پنجاب سمیت کئی شہروں میں سکھوں نے مظاہرے شروع کردیے۔ مودی حکومت کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرت کی بجائے ان پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ اس دوران جھڑپوں میں دو مظاہرین بھی مارے گئے جس کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ پنجاب سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں سکھوں نے احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔