Tuesday, May 14, 2024

کبڈی ورلڈ کپ ، کینیڈا نے آذربائیجان کو 31 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے دھول چٹا دی

کبڈی ورلڈ کپ ، کینیڈا نے آذربائیجان کو 31 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے دھول چٹا دی
February 12, 2020
 فیصل آباد (92 نیوز) کبڈی کے عالمی کپ میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کینیڈا نے آذربائیجان کو 31 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے دھول چٹا دی۔ اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر گیا۔ پہلے روز ہونے والے تین مقابلوں میں کینیڈا، ایران اور انگلینڈ کی ٹیمیں فاتح ٹھہریں۔ شائقین کا جوش و ولولہ دیکھ کر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند رہے۔ پہلے میچ میں کینیڈا نے آذربائیجان کو 31 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے دھول چٹا دی۔ پھرتیلے گبرو جوانوں نے ایسے داؤ پیچ لڑائے کے پورا اسٹیڈیم تعریفی نعروں سے گونج اٹھا۔  کبڈی ورلڈ کپ ، کینیڈا ، آذربائیجان ، 31 ، 40 پوائنٹس ، دھول دوسرے میچ میں ایرانی سورماؤں نے جرمن پہلوانوں کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 23 کے مقابلے میں 55 پوائنٹس سے فتح سمیٹی۔ اس موقع پر شائقین کبڈی بین الاقوامی کھلاڑیوں کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ اقبال اسٹیڈیم میں ہونے والا تیسرا میچ انگلینڈ کے نام رہا جس میں سیریا لیون نے 26 جبکہ انگلینڈ نے 41 پوائنس اسکور کرکے ایک بار پھر ایونٹ میں جیت کا مزہ چکھ لیا۔ کبڈی ورلڈ کپ میں کل مزید تین میچ کھیلے جائیں گے جس میں ایران کا مقابلہ انڈیا، سیریا لیون کا مقابلہ جرمنی جبکہ پاکستانی پہلوان آسٹریلیا کے مدمقابل آئیں گے۔