Friday, May 10, 2024

کبڈی ورلڈ کپ کا کل آغاز، بھارت، کینیڈا، آسٹریلیا اور سیرالیون کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

کبڈی ورلڈ کپ کا کل آغاز، بھارت، کینیڈا، آسٹریلیا اور سیرالیون کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں
February 9, 2020
لاہور (92 نیوز) کبڈی ورلڈ کپ کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ایونٹ میں شرکت کے لئے بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، بھارت، کینیڈا، آسٹریلیا اور سیرالیون کی ٹیمیں بھی لاہور پہنچ گئیں۔ کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز کل سے ہوگا۔ کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے آنے والی کینیڈا، آسٹریلیا اور سیرالیون کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کئے گئے۔ بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئی، کبڈی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے مہمان ٹیموں کی میزبانی کے لئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، کبڈی ورلڈ کپ کل 9 فروری سے پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے، جس میں پاکستان سمیت دیگر انٹرنیشنل ٹیمیں شریک ہونگی۔