Thursday, May 9, 2024

کبڈی ورلڈ کپ کا تیسرا روز ، آج مزید تین میچز ہونگے

کبڈی ورلڈ کپ کا تیسرا روز ، آج مزید تین میچز ہونگے
February 11, 2020
لاہور ( 92 نیوز) کبڈی ورلڈ کپ کا تیسرا روز آج ہے ، آج  مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ آسٹریلیا آذربائیجان جبکہ انگلینڈ  جرمنی سے ٹکرائے گا ،  تیسرے میچ میں بھارت اور سیرالیون مدمقابل ہوں گے ۔ کبڈی ورلڈ کپ میں آج مزید  تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلے میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ آذربائیجان،دوسرے میچ  میں  انگلینڈ کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔ تیسرے میچ میں بھارت اور سیرالیون مدمقابل ہوں گے۔ ایونٹ کے دوسرے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوا۔ بھارت نے جرمنی کیخلاف باسٹھ کے مقابلے میں اٹھائیس پوائنٹس سے یک طرفہ مقابلے میں فتح اپنے نام کرلی۔ سرکل کبڈی کا دوسرا میچ ایران اور انگلینڈ کے مابین کھیلا گیا، جس میں ایران نے مسلسل دوسری فتح سے اپنی پول میں پوزیشن مستحکم کرلی۔ ایران نے انگلینڈ ستائیس کے مقابلے میں ستاون پوائنٹس سے ہرادیا۔ کبڈی کے عالمی مقابلے دیکھنے ایرانی قونصلیٹ جنرل لاہور رضا نظیری بھی اسٹیڈیم پہنچے اور ایرانی ٹیم کو فتوحات سمیٹنے پر مبارکباد دی،دوسرے روز کا تیسرامیچ آسٹریلیااورکینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا،جس میں آسٹریلیا نے 37کے مقابلے 48پوائنٹس سے کامیابی سمیٹی ۔ سرکل کبڈی ورلڈ کپ میچز دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد ورکنگ ڈے کے باوجود اپنے روائتی کھیل سے لطف اندوزہوتی رہی۔