Monday, May 13, 2024

کبڈی ورلڈ کپ ، پاکستان اور بھارت آج فائنل میں ٹکرائیں گے

کبڈی ورلڈ کپ ، پاکستان اور بھارت آج فائنل میں ٹکرائیں گے
February 16, 2020
لاہور (92 نیوز) کبڈی ورلڈ کپ 2020 کا فائنل آج لاہور میں کھیلا جائیگا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت  کے کھلاڑی ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے ۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی ٹیم نے آسٹریلیا کو 32-42 سے شکست کا مزہ چکھایا جب کہ پاکستانی پہلوانوں نے 32-52 کے اسکور سے بڑی فتح حاصل کی ۔