Friday, May 17, 2024

کبڈی ورلڈ کپ میں آج  مزید تین میچز کھیلے جائیں گے

کبڈی ورلڈ کپ میں آج  مزید تین میچز کھیلے جائیں گے
February 13, 2020
فیصل آباد ( 92 نیوز) کبڈی ورلڈ کپ نے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھردیا، پہلے روز ہونے والے تین مقابلوں میں کینیڈا، ایران اور انگلینڈ کی ٹیمیں فاتح ٹھہریں۔ آج مزید تین میچ کھیلے جائیں گے جس میں ایران کا مقابلہ انڈیا، سیرا  لیون کا مقابلہ جرمنی جبکہ پاکستانی پہلوان آسٹریلیا کے مدمقابل آئیں گے۔ کبڈی ورلڈ کپ  کے میگا ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلوں نے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈم کی رونقیں عروج پر پہنچا دیں ، پہلے میچ میں کینیڈا نے آذربائیجان کو 31 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے دھول چٹا دی ، پھرتیلے گبرو جوانوں نے ایسے داؤ پیچ لڑائے کے پورا اسٹیڈیم تعریفی نعروں سے گونج اٹھا۔ دوسرے میچ میں ایرانی سورماؤں نے جرمن پہلوانوں کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 23 کے مقابلے میں 55 پوائنٹس سے فتح سمیٹی، اس موقع پر شائقین کبڈی بین الاقوامی کھلاڑیوں کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ اقبال اسٹیڈیم میں ہونے والا تیسرا میچ انگلینڈ کے نام رہا جس میں سیرا  لیون نے 26 جبکہ انگلینڈ نے 41 پوائنس اسکور کرکے ایک بار پھر  ایونٹ میں جیت کا مزہ چکھ لیا۔ کبڈی ورلڈ کپ میں  مزید تین میچ کھیلے جائیں گے جس میں ایران کا مقابلہ انڈیا، سیرا  لیون کا مقابلہ جرمنی جبکہ پاکستانی پہلوان آسٹریلیا کے مدمقابل آئیں گے۔