Tuesday, May 14, 2024

کبڈی ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے

کبڈی ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے
February 12, 2020
فیصل آباد ( 92 نیوز) کبڈی ورلڈ  کپ کا لاہور کا مرحلہ مکمل ہو گیا ، ورلڈ کپ کے میدان اب فیصل آباد میں سجیں گے ، ایونٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے ۔ آذربائیجان کا مقابلہ کینیڈا،ایران اور جرمنی تیسرے مییچ میں انگلینڈ اور سیرالیون کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی، پاکستان کل آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اترےیں گی۔ پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ  کے دلچسپ مقابلے جاری، ایونٹ  میں کھلاڑیوں  کے داؤ پیچ،طاقت اور پھرتی کا مظاہرہ جاری ہے ، لاہور کے بعد آج سے فیصل آباد میں میدان سجے گاایا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں آذربائیجان کی ٹیم کینیڈا کے  مد مقابل آئے گی، دوسرے میچ میں ایران اور جرمنی کی ٹیمیں  زور آزمائی کریں گے۔ دن کے آخری میچ میں انگلینڈ اور سیر الیون کی ٹیمیں  میدان میں اتریں گی، پاکستان ٹیم اپنے دوسرے  میچ میں کل آسٹریلیا کیخلاف ان ایکشن ہو گی ۔ گزشتہ روز  کھیلے گئےمقابلوں میں  آسٹریلیا،جرمنی اور بھارت نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔