Tuesday, May 21, 2024

کبڈی لیگ، چوتھے روز اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں فاتح ٹھہریں

کبڈی لیگ، چوتھے روز اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں فاتح ٹھہریں
May 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) سپر کبڈی لیگ میں سنسنی خیزی مقابلے جاری ہیں،چوتھے روز اسلام آباد آل سٹارز اور پشاور حیدرز کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔ پاکستان سپرکبڈی لیگ کے سنسنی خیز  مقابلے جاری ہیں  کھلاڑی اپنی مہارتوں سے شائقین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ چوتھے روز پہلے میچ میں اسلام آباد آل سٹارز نے آسان میچ میں کشمیر جانباز کو 27 کے مقابلہ میں 48 پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پشاور حیدرز نے ملتان سکندرز کو زبردست میچ کے بعد 31 کے مقابلہ میں 34 پوائنٹس سے شکست دی۔ اب تک کھیلے گئے میچوں میں پوائنٹس ٹیبل پر کراچی اور پشاور کی ٹیمیں اپنے پولز میں لیڈ کر رہی ہیں۔